ایک کامیاب کانفرنس
اسلام اِن ماڈرن ایرا کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ یک روزہ قومی کانفرنس درحقیقت عصرِ حاضر کے فکری ، سماجی اور تعلیمی چیلنجز کا ایک جامع اور سنجیدہ جواب ہے آج جب اسلام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے نام پر مختلف مغالطے پھیلائے جا رہے ہیں ایسے میں اس کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس پلیٹ فارم پر دینی رہنماؤں ، دانشوروں ، ماہرینِ قانون ، ماہرینِ تعلیم اور سماجی قائدین کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام نہ صرف ہر دور کے مسائل کا حل رکھتا ہے بلکہ جدید معاشرے کی رہنمائی کی پوری صلاحیت بھی رکھتا ہے وقف املاک کا سماجی استعمال ، مسلم پرسنل لا ، سیاست میں مسلم نمائندگی مدارس کی جدید خطوط پر رہنمائی جیسے موضوعات امت کی فکری بیداری میں سنگِ میل ثابت ہوں گے ــ
القطب اسٹڈی سینٹر اور قطب المشائخ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی یہ علمی کاوش اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ اسلام جامد مذہب نہیں بلکہ زندہ اور متحرک نظامِ حیات ہے اس کانفرنس میں شریک معزز شخصیات کی آراء نوجوان نسل کو فکری توازن ، دینی شعور اور سماجی ذمہ داری کا احساس دلائیں گی یہ اجتماع صرف ایک کانفرنس نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے لیے سمتِ درست کی نشان دہی ، مکالمے کے فروغ اور مثبت سوچ کی آبیاری کا ذریعہ ہے ۔
امید ہے کہ اس پروگرام کے اثرات دیرپا ہوں گے اور یہ جدید ہندوستانی سماج میں اسلام کی صحیح ، معتدل اور پرامن تصویر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ــــ
میں شمــــس الــزماں خان صابری اس عظیم کوشش اور کار خیر پر قبلہ سید اعرف اشرف اشرفی جیلانی اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعـــالی اس کانفرنس کو مفید خاص و عام کرے ـــــــــــ
شمـــــــس الــزماں خان صابری
" سنی سنٹر نــاگپور "
0 تبصرے