Header New Widget

ملک بھر میں منایا گیا یوم شیخ اعظم سید اظہار اشرف اشرفی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ

 ملک بھر میں منایا گیا یوم شیخ اعظم

سر زمین ہندوستان میں جہاں عرصہ دراز سے خانوادہ اشرفیہ خدمت دین کرتے آرہے ہیں۔ وہیں پر لوگوں کو اخلاق و کردار کی نورہدایت سے روشناس کرانے۔ ظلم وستم سے نجات دلانے اور لوگوں کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والے بزرگان دین میں حضرت مخدوم المشائخ سید شاہ محمد اشرف اشرفی الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا اسم گرامی بہت نمایاں ہے۔

                 یوم شیخ اعظم کے موقع پرجامع اشرف کچھوچھہ شریف میں طلبہ اور اساتذہ نے یوم شیخ اعظم بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔جس میں طلبہ نعت و منقبت کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کی ، خاص طور پر اسی موقع پر اسلامی کوئز کا پروگرام بھی ہوا۔اور خصوصیت کے ساتھ شیخ الحدیث حضرت مولانا قمر عالم اشرفی صاحب کی تقریر ہوئی ۔


مدرسہ اشرفیہ مختار العلوم جموئی میں یوم شیخ اعظم کا انعقاد کیا گیا جس طلبہ اور اساتذہ نے اس موقع پر شرکت کی۔

مدرسہ اشرفیہ محمود العلوم بائسی پورنیہ میں بھی نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔طلبہ اور اساتذہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ 



اس کے علاوہ ملک بھر میں یوم شیخ اعظم بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ 






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے