Header New Widget

بہو کے ساتھ غلط تعلقات کرنے سے کیا حکم ہے ؟ زید نے اپنے بیٹے بکر کا نکاح کیا اورکچھ دن بعد خودزید اپنے بیٹے بکر کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کرنےلگالہذا اب سسر اور بہو پر کیا حکم ہے

 *اَلسَـلامُ عَلَيْـڪُم وَرَحْمَـةُ اَلــلّــهِ وَبَـرَڪاتُـهُ‎* 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں

 کہ زید نے اپنے بیٹے بکر کا نکاح کیا  اورکچھ دن  بعد خودزید اپنے بیٹے بکر کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کرنےلگالہذا اب سسر اور بہو پر کیا حکم ہے؟ 

کیازیدکےبیٹے بکر کے نکاح میں کوئی فرق آئے گا؟ کیا لوگوں کا اُن کے گھر جانا یا اس کے گھر کا کھانا کھانا جائز ہے ہے ؟

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

مذکورہ بالا مسئلہ میں سسر کا بہو کے ساتھ غلط تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے بکر پر اسکی بیوی ہمیشہ کے لیے حرام ہوگئ جیسا کہ فتاویٰ ھندیہ میں ہے (وتحرم المزنی بھا علی آباء الزانی واجدادہ وان علواوأبنائہ وإن أسفلوا کذا فی فتح القدیر ) (جلد 1ص302کتاب النکاح باب المحرمات ۔)

اس لیے بکر اور اس کی بیوی پر لازم وضروری ہے کہ ایک دوسرے سے فوراً الگ ہوجائیں نیز بکرا وراس کی بیوی دونوں ہرگز ہرگزآپسی تعلقات نہ رکھیں، ورنہ سخت گنہگار اور مجرم ہوں گے۔اگر بکر اپنی بیوی کے ساتھ پہلے کی طرح رہتا ہے تو اس کا بھی بائیکاٹ کردیں، اور بکر کے والد کا بھی بائیکاٹ کردیں کیوں کہ زید اس فعل شنیع کی وجہ سے سخت گنہگار اور شریعت کی نگاہ میں مجرم ہیں اس لیےدونوں پر ضروری ہے کہ فوراً علی الاعلان توبہ واستغفار کرے اور آئندہ ایسا فعل نہ کرنے کا عزم مصمم کرے اگر وہ دونوں شریعت کے مطابق عمل نہیں کرتا ہے  توپورےلوگ ان دونوں کا مکمل بائیکاٹ کریں ان کے گھر کھانا پینا آنا جانا سب تعلقات بند کردیں ورنہ سب گنہگار ہوں گے۔قرآن پاک میں ہے (وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَىٰ مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ) (سورۃ ألانعام آیت 68۔) یعنی اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تویاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ۔کنزالایمان۔،،فقط واللہ اعلم بالصواب ۔

الجواب صحیح

رئيس الفقہاءحضرت مفتی شہاب الدین صاحب قبلہ صدر شعبۂ افتا جامع اشرف درگاہ کچھوچھہ شریف امبیڈکر نگر یوپی ۔ 

کتبہ:محمد عرفان جامعی اشرفی خادم الدرس والتدريس دارالعلوم اہل سنت اسلامیہ حنفیہ پرانی سبزی منڈی ہنومان گڑھ ٹاؤن راجستھان۔

23/11/22

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے