درس حدیث
عن عمرو بن الجموع رضی اللہ عنہ ، انه سمع النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم يقول : ((لا يحق العبد حق ضريح الإيمان حثییحب اللہ و يبغض الله، فإذا أحب الله تبارك وتعالى، وأبغض لله تبارك وتعالى فقد استحق الولائ من الله تعالى، وإن أوليائى من عبادي و أحبائي من خلق الدينيذكرون بذكرى، وأذكر
بد گره - )) (مسند احمد: ۱۳۳)
۔ سیدنا عمرو بن جموع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بندہ اس وقت تک صریح ایمان کا حق ادا نہیں کر سکتا، جب تک اللہ تعالی کے لیے محبت نہیں کرتا اور اسی کے لیے بغض نہیں رکھتا، پس جب وہ اللہ تعالی کے لیے محبت کرتا ہے اور اس کے لیے بغض رکھتا ہے تو وہ اللہ تعالی کی طرف سے محبت اور دوستی کا مستحق قرار پاتا ہے اور بیشک میرے اولیاء میرے بندوں میں سے ہوتے ہیں اور میری مخلوق میں سے وہ لوگ مجھے سب سے زیادہ محبوب ہوتے ہیں، جن کو میرے ذکر کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے اور مجھے ان کے ذکر کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔
0 تبصرے