کیندریہ ودیالیہ میں 13/ہزار سے زائد بحالی
فوقانیہ،مولوی اورعالم پاس کے لئے ہے سنہرا موقع
پٹنہ بہار کے ماہر تعلیمیات امتیاز کریمی صاحب نے یہ باتیں بتائیں ۔مزید انہوں نے بتایا کہ (کے وی سی)کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کی جانب سے بہت دنوں بعد اتنی بڑی بحالی نکلی ہے پریس کانفرنس میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ ہزار سے زیادہ تدریسی بحالی کی جائے گی اور غیر تدریسی کی بھی بحال ہوگئی اس میں فوقانیہ،مولوی عالم پاس طلبہ بھی درخواست بھر سکتے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بتایا کہ مولوی پاس کے لئے ڈی،ایل،ایڈ ضروری ہے اور عالم کے لئے بی،ایڈ ضروری ہے ورنہ کم ازکم مولوی کے لئے ڈی،ایل،ایڈ میں رجسٹریشن ہونا چاہیے اور عالم کے لئے بی،ایڈ میں ایڈمیشن ضروری ہے انہوں نے بتایاکہ جو سی،ٹیٹ پاس کر چکے ہیں وہ بھی اس فارم کو بھر سکتے ہیں اور یہ تمام بحالیان پرائمری اسکولوں کے لیے ہوگی جو طلبہ ٹیچر بننے کے خواہشمند ہیں ان کو لگن اور محنت سے تیاری کرنی چاہیے غیر تدریسی عہدوں کے لیے ٹی،جی،ٹی،کے لئے گریجویشن کے ساتھ بی ایڈ اور پی،جی،ٹی،کے لئے متعلقہ سبجیکٹ میں پی،جی کے ساتھ بی ایڈ ہونا ضروری ہے وہیں انہوں نے سرکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے بہار میں گھٹبندھن سرکار بنی ہے ویکنسیاں نکلتی رہی ہیں بہت سارے طلبہ کو بحالی خط بھی مل چکا ہے
آنلائن درخواست بھرے اس ویب سائٹ سے
htps.kvssanghatan.nic.in
کے مادھیم سے فارم بھر سکتے ہیں
درخواست بھرنے کا ٹائم ٹیبل
5/دسمبر 2022سے درخواست بھرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے 26/دسمبر 2022 سے پہلے درخواست بھر لیں اس کے بعد درخواست منظور نہیں کیا جائیگا
0 تبصرے