چار سواریاں
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کچھ لوگوں نے حضرت ابراھیم ادہم رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر سوال کیا کہ حضرت آپ اپنی زندگی کس طرح گزارتے ہیں تو آپ نے فرمایا میرے پاس چار سواریاں ہیں
۱ پہلی سواری یہ ہے کہ جب مجھ پر کوئ سختی آتی ہے تو شکر کی سواری پر بیٹھ کر اس کے سامنے جاتا ہوں
۲دوسری سواری یہ ہے کہ جب کوئ طاعت ظہور میں آتی ہے تو اخلاص کہ سواری پر بیٹھ کر اس کے سامنے حاضر ہوتا ہوں
۳ تیسری سواری یہ ہے کہ جب مجھ سے کوئ گناہ سرزد ہو جاتا ہے تو توبہ کی سواری کو کام میں لاتا ہوں
٤ چوتھی سواری یہ ہے کہ جب کوئ بلا نازل ہوتی ہے تو صبر کی سواری کام آتی ہے
مرتب ۔ فقیر مرشد رضا ھاشمی
0 تبصرے