سید شاہ اشرف حسین رحمتہ اللہ علیہ احوال و آثار
سرزمین کچھوچھہ مقدسہ کی انقلاب آفریں شخصیت،برادر ومرشد گرامی اعلی حضرت اشرفی میاں کچھوچھوی، معاصروہم زمانہ اعلی حضرت فاضل بریلوی،پدر بزرگوارمجاہددوراں علامہ سیدمظفرحسین کچھوچھوی،اشرف الاولیا،اشرف الصوفیا، بڑے حضرت، علامہ سید شاہ اشرف حسین اشرفی جیلانی کچھوچھوی سجادہ نشیں علیہ الرحمہ پر پہلی تاریخی وتحقیقی کتاب بنام:
سید شاہ اشرف حسین اشرفی جیلانی-احوال و آثار
روداد کتاب:
سال۲۰۲۱ء میں خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکارکلاں میں ایک سمیناربعنوان’’اعلی حضرت اشرفی میاں-حیات وخدمات ‘‘منعقد ہواتھا۔جس میں کہنہ مشق قلم کاراورعلماومشائخ کبارکی شرکت ہوئی تھی۔اشرف ملت حضرت علامہ سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی مدظلہ العالی نے مجھ مشت خاک کو براہ راست فون کرکے شرکت کی دعوت دی تھی اور حضرت مولانا مقبول احمد سالک سے فہرست مضامین منگواکر کسی بھی عنوان پر لکھنے کا حکم دیاتھا۔ہم نے فہرست عناوین منگوائے ،اپنے دوست عالی جناب محترم مولانا بشارت علی صدیقی سے مشورہ کیااور انہوں نے ’’بڑے حضرت سیدشاہ اشرف حسین اشرفی جیلانی مرشداعلی حضرت اشرفی کچھوچھوی‘‘کا انتخاب کیا۔چندصفحات ترتیب پاگئے اورسمینارمیں پیش کردئے گئے۔سمینارکامیاب رہا اور چند مقتدر علماکے ساتھ فقیر کوبھی ’’اعلی حضرت اشرفی ایوارڈ‘‘ سے شرف یاب کیاگیا۔
محب گرامی بشارت علی صدیقی نے باربارفون کرکے مضمون کو وسعت دینے پر مجبورکیا۔ الحمد للہ !مضمون اتنا وسیع ہوگیاکہ آج کتابی شکل میں شائع ہونے جاررہاہے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ عرس سرکار کلاں و عرس اعلی حضرت اشرفی میاں کےموقع پر خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکارکلاں-کچھوچھہ مقدسہ میں کتاب دست یاب رہے گی۔
عبد الخبیر اشرفی مصباحی
26 جنوری 2023
0 تبصرے