Header New Widget

گھر یا دوکان میں تنہا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھا کیسا ہے

گھر یا دوکان میں تنہا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھا کیسا ہے

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں  علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ کیا قرآن مجید گھر میں ہوں  یا دوکان پر  بلند آواز سے اکیلا پڑ سکتا ہے یا نہیں؟ 

محمد علیم الدین

چنامنا کشنگنج بہار

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں قرآن مجید تنہا شخص کا دوکان یا گھر میں بلند آواز سے پڑھنا فقط جائز ہی نہیں بلکہ افضل ہے جیسا کہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:"الأفضل فی قرأۃالقرآن خارج الصلاةِ الجھر"۔یعنی خارج نمازقرآن بلند آواز کے ساتھ پڑھنا افضل ہے۔( کتاب الکراھیۃباب الصلاةِ والتسبیح وقراۃالقرآن) ،جہاں تک بات رہی  مجمع میں پڑھنے کی تو اس کاحکم الگ ہے جسے فتاویٰ رضویہ جلد 23میں شرح وبسط کے ساتھ حضور اعلی حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے تحریر فرمایا ہے ۔،، فقط واللہ اعلم بالصواب ۔

کتبہ

 محمد عرفان جامعی خادم التدريس دار العلوم اہل سنت اسلامیہ حنفیہ ہنومان گڑھ ٹاؤن راجستھان 

6/1/23

 فون نمبر (8853535158) 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے