عالم با عمل صوفی با صفا استاذ العلماء استاذی المکرم حضرت علامہ مولانا مفتی شہاب الدین اشرفی جامعی خلیفہ حضور شیخ اعظم کے وصال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے جب مجھ تک پہنچی تو تھوڑی دیر کے لیے میں سکتے میں اگیا اور ایسا لگا جیسے کہ مصیبت کا کوئی پہاڑ ٹوٹ پڑا ہو تھوڑی دیر تک تو مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں ا رہا تھا میں کیا کروں اور کس کو اپنے دل کا درد بتاؤں بہر کیف اپنے دوستوں احباب اور اپنے اہل خانہ کو جب یہ اندھونا خبر سنائی تو کچھ دل کا غم ہلکا ہوا کیونک اساتذہ کرام میں سب سے زیادہ وابستگی اور لگاؤ حضرت ہی سے تھا کوئی مشکل سے مشکل مسئلہ درپیش ہوتا تو حضرت سے بذریعہ فون معلوم کر لیتا اور حضرت بڑی سنجیدگی کے ساتھ بڑے ہی مشفقانہ انداز میں مدلل جواب سے مطمئن فرما دیتے جب تک جامع اشرف میں رہا حضرت سے بالمشافہ علمی فیضان سے مالا مال ہوتا رہا اور جب جامع اشرف سے فراغت ہوئی تب بھی بذریعہ فون واٹسیپ علمی فیضان حاصل ہوتا رہا یہ حضرت کی کرم نوازی ہے جو ہمیشہ ہمیش یاد رہے گی اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یقینی طور ہم لوگ ایک مشفق اور مربی روحانی والد سے محروم ہو گئے جاتے جاتے حضرت نے اپنے پیجھے ایک بڑا علمی اثاثہ چھو ڑا اور جامع اشرف اور طلبہ جامع اشرف پر اپنی مثالی خدمات کی اک ایسی علمی چھاپ چھوڑی ک چا مع اشرف کی درو دیوار ہمیشہ اس کو یاد کرتی رہے گی اخر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں آہ اسمان علم کا وہ نیر تاباں یہ کہتے ہوئے ہم سے روپوش ہو گیا۔ سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا مولی تعالی استاد مکرم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے امین ثم امین بجاہ سید المرسلین احقر محمد ساجد اشرفی جامعی بنارس
0 تبصرے