Header New Widget

حضرت شیخ اعظم نے حضرت خواجہ غریب نواز کا دیدار کیا تھا

 حضرت شیخ اعظم  نے حضرت خواجہ غریب نواز کا دیدار کیا تھا

پندرہویں صدی کی ایک عظیم انقلاب آفریں شخصیت ، بانی جامع اشرف کچھوچھہ،  مخدوم العلماء، شیخ اعظم حضرت علامہ سید شاہ محمد اظہار اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمہ اللہ کے دیدار کی خواہش میں اجمیر شریف میں جوانی کے عالم میں چالیس روز کا چلہ کیا تھا۔ چلے کے دوران حضرت پابندی سے نماز تلاوت، ذکر واذکار میں مشغول رہتے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ۳۹ روز گزر گئے اور چالیسواں دن شروع ہو گیا۔ ان دنوں میں شیخ اعظم علیہ الرحمہ نے روزانہ ہی مشاہدہ کیا کہ سائل آتا اپنی مراد میں جلد پا کر خوشی خوشی لوٹتا ، حضرت نے بارہا یہ مشاہدہ کیا کہ چور، شرابی ، طوائف وغیرہ آتے اور بہت جلد ہی اپنی مرادیں پا کر روانہ ہوتے اور حضرت شیخ اعظم علیہ الرحمہ کو نماز، ذکر، تلاوت، کرتے چالیسواں روز شروع ہو چکا تھا اور ابھی تک حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہ کا دیدار نصیب نہیں ہو سکا تھا، اس بات کو لے کر آپ غمگین ہو گئے اور ذکر وفکر کرتے انا ساگر کی طرف جا کر ایک جگہ اداس بیٹھ گئے اور ذکر و فکر

میں مشغول ہو گئے۔ کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ ایک بزرگ تشریف لائے اور انہوں نے شیخ اعظم سے پوچھا بیٹا کیا بات ہے بہت غمگین بیٹھے ہو۔ حضرت نے جواب دیا کہ بابا میں چالیس روز سے حضور غریب نواز کے دیدار کے لئے چلہ کشی کر رہا ہوں۔ ان چالیس دنوں میں زیادہ سے زیادہ ذکر خدا میں مشغول رہا، لیکن ابھی تک مجھے دیدار نصیب نہیں ہوا۔ ان دنوں میں ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ خواجہ کے دربار میں سائل آتا اوراپنی مرادیں جلد پا کر لوٹتا یہاں تک جواری، شرابی ، طوائف وغیرہ بھی جلد مرادیں پا کر لوٹے اور یہ فقیر ابھی تک دیدار سے محروم ہے۔حضور شیخ اعظم علیہ الرحمہ کا جواب سن کر وہ بزرگ فرمانے لگے کہ بیٹا جب کوئی گنہ گار سوالی آتا ہے اور سوال کرتا ہے تو مجھے ان کا زیادہ دیر میرے در پر ٹہرنا پسند نہیں آتا اس لئے ان کی مرادوں کو جلد پورا کر دیتا ہوں اور مجھے تمہارا نماز پڑھنا، تلاوت کرنا، اللہ کا ذکر کرنا بہت ہی پسند آیا اس لئے میں نے تمہیں دیدار کرانے میں تاخیر کی تا کہ تم زیادہ سے زیادہ میرے قریب رہ کر اللہ کا ذکر کرسکو۔ اس کے بعد حضرت خواجہ صاحب نے اپنا کرتا مبارک اٹھا کر اپنی پشت دکھائی جس پر پنجے کا نشان بنا ہوا تھا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد وہ بزرگ ( حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہ ) غائب ہو گئے ۔ اس طرح خواجہ صاحب نے اپنے ایک عاشق کو دیدار نصیب فرمایا۔(بحوالہ شيخ اعظم نمبر175 مئی 2012ء) 

*الله پاک حضرت شیخ اعظم علیہ الرحمہ کے صدقے میں ہمیں بھی حضرت خواجہ غریب نواز رحمہ اللہ کے فیضان سےمالامال فرمائے۔اور دارین کی خوشیاں نصیب فرمائے

آمین بجاہ اشرف الانبیاء والمرسلینﷺ

پیش کش:مدینے کابھیکاری، اسیرِ شیخِ اعظم:

ابو ضیا غلام رسول سعدی کٹیہاری

 مقیم بلگام کرناٹک 8618303831

 مورخہ، 14، نومبر 2023ء


نوٹ:*وصال حضرت شیخ اعظم، ٢٩، ربیع الاول ہے اس موقع پر مختلف مقامات پر عرس شیخ اعظم منایا جارہا ہے آپ بھی ایصال ثواب کی ترکیب کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔)*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے